مشرق وسطیٰ

مدینہ منورہ کے سرکاری اسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں سرکاری اسپتالوں کی استعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، یہ اضافہ رواں برس کے حج سیزن میں کیا گیا ہے تاکہ حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جاسکیں۔

ریاض: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں سرکاری اسپتالوں کی استعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، یہ اضافہ رواں برس کے حج سیزن میں کیا گیا ہے تاکہ حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جاسکیں۔

متعلقہ خبریں
تعلیمی اداروں میں ناقص سہولتوں پرہائی کورٹ برہم
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت صحت نے مدینہ منورہ کے سرکاری اسپتالوں کے بستروں کی تعداد میں 22 فیصد اضافہ کردیا ہے، ایمرجنسی وارڈ، انتہائی نگہداشت اور جنرل وارڈز میں اضافی بستر مہیا کیے گئے ہیں۔

بستروں کا اضافہ کنگ سلمان میڈیکل سٹی اور کنگ فہد اسپتال میں کیا گیا ہے، یہ اقدام حج کا موسم شروع ہونے اور حج زائرین کے مدینہ منورہ پہنچنے کے موقع پر کیا گیا ہے۔

مدینہ منورہ ہیلتھ کمپلیکس کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان میڈیکل سٹی کے بڑے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈز میں 35 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ جنرل وارڈ کے بستروں میں 20 فیصد اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں 35 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مدینہ منورہ کے کنگ فہد اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں 35 اور جنرل وارڈ میں 10 فیصد مزید بستر مہیا کیے گئے ہیں۔