حیدرآباد

مرکز خدمت خلق حیدرآباد میں اتوار کو محفل حمد باری تعالیٰ و نعت رسول ﷺ اور مجلس ذکر و سلوک

مرکز خدمت خلق حیدرآباد، کوہ نور کالونی، الکا پور روڈ نزد سات گنبد میں اتوار 14 جولائی کو بعد نماز مغرب محفل حمد باری تعالیٰ و نعت رسول ﷺ اور مجلس ذکر و سلوک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: مرکز خدمت خلق حیدرآباد، کوہ نور کالونی، الکا پور روڈ نزد سات گنبد میں اتوار 14 جولائی کو بعد نماز مغرب محفل حمد باری تعالیٰ و نعت رسول ﷺ اور مجلس ذکر و سلوک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ کے زیراہتمام یہ محفل خادم قوم و ملت حافظ و قاری شاہ محمد عبد المقتدر صاحب قریشی چشتی صابری نبیرہ حضرت قطب دکن، بانی و سکریٹری مرکز خدمت خلق کی صدارت میں منعقد ہوگی۔

ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، جناب احمد ساغر، مولانا علیم الدین واحد، حافظ سید عبدالباری چشتی، قاری سید بشیر احمد چشتی، مولانا پیر عبدالوہاب عمیر، مولانا نذیر نادر حسامی، حافظ فضیل فوز اور حافظ تاج الدین سعید حسامی بارگاہ رسالت ﷺ میں ثنا خوانی کی سعادت حاصل کریں گے۔

خواتین کے لئے پردہ کا انتظام رہے گا جبکہ شرکائے محفل کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نماز مغرب، مرکز کی مسجد میں پڑھنے کا اہتمام کریں۔

برادران اسلام اور خصوصاً خادم قوم و ملت حافظ صاحب کے تمام مریدین سے اس مبارک محفل میں مع احباب شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

a3w
a3w