دہلی

ارہرکی دال اور چاول‘سونیاگاندھی کی پسندیدہ ڈش

5منٹ کے ویڈیو میں سونیاگاندھی نے راہول گاندھی کے تعلق سے یہ بھی کہا کہ وہ بڑا ضدی ہے۔ میں بھی ضدی ہوں‘ہم دونوں ضدی ہیں۔ یہ پوچھنے پر کہ گھر میں بہترین پکوان کس کا ہوتا ہے۔

نئی دہلی: سابق صدرکانگریس سونیاگاندھی جب بھی بیرونِ ملک جاتی ہیں انہیں وطن واپسی پر ایک ڈش کا انتظاررہتا ہے اور وہ ڈش ہے ’ارہرکی دال اور چاول‘۔ سونیاگاندھی نے سال نو کے موقع پر راہول گاندھی کے یوٹیوب چانل پر جاری ویڈیو میں کھانوں کے تعلق سے اپنی پسند شیئر کی۔

متعلقہ خبریں
مودی، ملک کے وقار کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں: سونیا گاندھی
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
رام مندر افتتاح میں سونیاگاندھی کی شرکت کا مناسب وقت پر فیصلہ
سونیا گاندھی نے معطل ارکان کے احتجاج میں حصہ لیا
کے سی آر نے نوجوانوں کے خوابوں اور امنگوں کو رونددیا: سرجے والا

 اس ویڈیو میں ماں بیٹے کو پرینکاگاندھی وڈرا کی ریسیپی پرآرینج مرملیڈ بناتے دیکھاجاسکتا ہے۔ مرملیڈ بناتے ہوئے راہول گاندھی کہتے ہیں اگر بی جے پی والوں کو جام چاہئیے تو لے سکتے ہیں۔ آپ کا کیا کہنا ہے ممی؟۔ سونیاگاندھی طنزیہ کہتی ہیں کہ وہ لوگ ہم پر دے ماریں گے۔ اس پر راہول گاندھی کا قہقہہ سنائی دیتا ہے۔

 5منٹ کے ویڈیو میں سونیاگاندھی نے راہول گاندھی  کے تعلق سے یہ بھی کہا کہ وہ بڑا ضدی ہے۔ میں بھی ضدی ہوں‘ہم دونوں ضدی ہیں۔ یہ پوچھنے پر کہ گھر میں بہترین پکوان کس کا ہوتا ہے۔ راہول گاندھی کہتے ہیں کہ میری ممی سونیاگاندھی نے میری دادی کے کشمیری رشتہ داروں سے بہت کچھ سیکھا۔

 سونیاگاندھی کہتی ہیں کہ انہیں ہرادھنیا(کوتھمیر) بلکل بھی پسند نہیں۔ اس پر راہول گاندھی کہتے ہیں کہ اب میری ماں کو یہ بے حد پسند ہے۔ میری ماں کواچاربھی پسند نہیں تھا لیکن اب پسندآنے لگا ہے۔ سونیاگاندھی نے کہا کہ میں جب بھی ملک سے باہرجاتی ہوں تو وطن لوٹنے کے بعد میں ارہرکی دال اور چاول کے لئے بے قراررہتی ہوں۔