مساجد و مدارس کیلئے تعاون کی اپیل
سید یونس احمد نقوی ناظم جامعہ کی اطلاع کے بموجب جامعہ حرا، علی نگر 42 سالہ قدیم دینی و اقامتی درس گاہ ہے جس میں تقریباً 300 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ 60 طلباء ہاسٹل میں ہیں۔
جامعہ حرا‘ علی نگر
حیدرآباد: سید یونس احمد نقوی ناظم جامعہ کی اطلاع کے بموجب جامعہ حرا، علی نگر 42 سالہ قدیم دینی و اقامتی درس گاہ ہے جس میں تقریباً 300 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ 60 طلباء ہاسٹل میں ہیں۔ جن کا قیام و طعام اور دیگر ضروری اخراجات جامعہ برداشت کرتا ہے۔ جن کے لئے ہر طرح کی سہولت کے ساتھ معیاری و اعلیٰ تعلیم و تربیت کا نظم ہے۔ حفظ و عالمیت برائے نسواں کے علیحدہ شعبے قائم ہیں۔ غریب طلباء و طالبات سے کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں انگلش میڈیم اسکول کے طلباء و طالبات کیلئے صباحیہ ومسائیہ میں ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اہل خیر حضرات سے اپیل ہے کہ ہاسٹل کے غریب و مستحق طلباء کیلئے ایک دن کے کھانے کا نظم یا پھر کسی ایک طالب علم کی کفالت کی ذمہ داری لے لیں اور زکوٰۃ، صدقات اور فطرہ کی رقم سے بھی جامعہ کا تعاون فرماتے ہوئے ثواب دارین حاصل فرمائیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 7670904540 یا 7032251941 رابطہ کرسکتے ہیں۔
مسجد باؤلی، اندرون زیبا باغ، آصف نگر
llمسجد باؤلی اندرون زیبا باغ آصف نگر کی انتظامی کمیٹی نے اہل خیر اصحاب سے مسجد کے تعمیری کاموں میں مالی تعاون کی اپیل کی ہے اور اس تعمیری کام میں تعمیری اشیاء اینٹ، سیمنٹ، اسٹیل اور پتھر بھی دیا جاسکتا ہے۔ صدر کمیٹی جناب محمد مقبول احمد اور معتمد ڈاکٹر محمد غلام رسول صدیقی نے بتایا کہ اہل خیر اصحاب اکاؤنٹ یونین بینک، آصف نگر پر عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9440230754 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
مدرسہ اسلامیہ ضیاء القرآن‘جل پلی
ll مدرسہ اسلامیہ ضیاء القرآن، جل پلی کمان شاہ جہاں کالونی جو گذشتہ 14 سال سے علم دین کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ مدرسہ میں طلبہ کو قیام و طعام کی سہولت کے ساتھ علم دین سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ حافظ محمد عبدالغفور حسامی بانی و ناظم نے ماہ صیام میں اہل خیر حضرات سے مدرسہ کو زکوٰۃ و عطیات کے ذریعہ مالی استحکام کی اپیل کی ہے۔ مزید معلومات فون 9396498110 پر حاصل کرسکتے ہیں۔
تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ
ll تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ جو گزشتہ 37 سال سے شہر حیدرآباد میں دینی، دعوتی، علمی، عصری، ملی، رفاہی اور سماجی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس سال ٹرسٹ میں 1600 سے زائد طلباء و طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔ حافظ محمد غوث رشیدی بانی و صدر ٹرسٹ نے رمضان المبارک کے موقع پر زکوٰۃ، صدقات و دیگر عطیات کی اپیل کی ہے۔ تعاون کیلئے فون 9032794902 یا 9292005252 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
مسجد عمر شاہ، فلک نما
ll مسجد عمر شاہ کالونی، فلک نما، منڈل راجندر نگر کی انتظامی کمیٹی نے اہل خیر حضرات سے مسجد کے تعمیری کاموں میں تعاون کی اپیل کی ہے۔ جناب محمد عامر علی نائب صدر کے مطابق مسجد کے لئے تعمیری اشیاء سیمنٹ 150 تھیلے، ریتی 40 ٹن نیز مزدوری وغیرہ کیلئے سرمایہ کی اشد ضرورت ہے۔ مسجد کیلئے جانمازوں اور پنکھوں کی بھی سخت ضرورت ہے۔ مزید معلومات فون 6305143170 پر حاصل کرسکتے ہیں۔
دارالعلوم خواجہ غریب نوازؒ ‘ ہاشم آباد
ll دینی اقامتی درس گاہ دارالعلوم خواجہ غریب نوازؒ ہاشم آباد، چندرائن گٹہ نے ماہ صیام میں اہل خیر حضرات سے مالی تعاون کی درخواست کی ہے اور کہا کہ دارالعلوم کے تمام اخراجات اہل خیر حضرات کے تعاون سے مکمل ہوتے ہیں۔ مزید معلومات فون 9052060416 پر حاصل کرسکتے ہیں۔