جموں و کشمیر

منوج سنہا کا پلوامہ حملے میں جاں بحق ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

انہوں نے کہا: ' مادر وطن کی خدمت میں ان جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا'۔

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ حملے میں جاں بحق ہونے والے جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی خدمت کے تئیں ان جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ میں 14 فروری 2019 کو ایک خود کش حملے میں 40 سی آر پی ایف اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

منوج سنہا نے ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جمعہ کے روز ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں سال 2019 کے پلوامہ میں ہوئے گھناؤنے حملے کے بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔

انہوں نے کہا: ‘ مادر وطن کی خدمت میں ان جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا’۔

ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ہمارے بہادر ہیروز کی ہمت اور ان کا بے لوث عزم آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا’۔