مسلم طالب علم کوہراساں کرنے پر پروفیسرمعطل
کرناٹک میں ایک کالج ٹیچر کو اس وقت معطل کردیاگیا جبکہ کالج ٹیچر نے ایک مسلم طالب علم کوگزشتہ ہفتہ ایک دہشت گرد سے اس کاتقابل کیا۔
بنگلورو: کرناٹک میں ایک کالج ٹیچر کو اس وقت معطل کردیاگیا جبکہ کالج ٹیچر نے ایک مسلم طالب علم کوگزشتہ ہفتہ ایک دہشت گرد سے اس کاتقابل کیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ طالب علم اپنے کالج ٹیچرپرپلٹ وارکرتاہے۔ یہ اندوہناک واقعہ اڈپی‘ منی پال انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں جمعہ کوپیش آیا۔
بتایاگیاہے کہ پروفیسر باضابطہ طورپر طالب علم سے اس کانام پوچھتا ہے جب وہ مسلم طالب علم اپنانام بتاتا ہے تو پروفیسربرملا طورپرکہتاہے کہ اچھا‘توتم قصاب جیسے ہو،اجمل قصاب‘26/11 ممبئی حملوں میں پکڑا جانے والا واحدزندہ دہشت گرد جس کو سال2012 میں سزائے موت دی گئی تھی۔
تیزی سے وائرل ہونے والے اس ویڈیومیں طالب علم کوپروفیسر پر پلٹ وارکرتے ہوئے اس کے مذہب کی توہین کاالزام لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ طالب علم نے برملاکہا”26/11 حملے، کوئی مذاق نہیں ہیں۔ سر، اس ملک میں ایک مسلم کو روزانہ اس قسم کی عجیب وغریب صورتحال کاسامنا کرناپڑتاہے۔
آپ میرے مذہب کومذاق کا حصہ نہیں بناسکتے“۔ طالب علم کے اس شدید ردعمل سے بوکھلاکر پروفیسر طالب علم کوکہتے ہیں کہ”وہ میرے بیٹے جیساہے“۔ تو طالب علم نے کہاکہ”کیاآپ اپنے فرزندکو دہشت گرد کہہ سکتے ہیں؟پروفیسرجب جواب میں نہیں کہتا ہے تو طالب علم کہتاہے کہ تو پھر کیسے آپ مجھے دہشت گرد کہہ سکتے ہیں۔
آپ ایک پیشہ ورٹیچر ہوکریہ اہانت آمیزتبصرہ کیسے کرسکتے ہیں“۔ مکمل جماعت اس وقت خاموش تماشائی بن کر دونوں کو سن اوردیکھ رہی تھی۔ بعدازاں پروفیسر کو طالب علم سے معافی مانگتے ہوئے ویڈیومیں دیکھاگیا۔ انسٹیٹیوٹ انتظامیہ کے علم میں وائرل ویڈیوکے ذریعہ یہ معاملہ پہونچا تو انہوں نے مذکورہ پروفیسر کو فوری اثر سے معطل کرکے معاملہ کی جانچ کے احکام جاری کردیئے۔ طالب علم کوکالج انتظامیہ نے افہام تفہیم کے ذریعہ ڈھارس بندھائی۔
انسٹیٹیوٹ انتظامیہ نے بعدازاں کہاکہ تحقیقات مکمل ہونے تک پروفیسر کومعطل کردیاگیاہے۔ مزید کہاگیاکہ ”اس قسم کے ایک واقعہ کو انسٹیٹیوٹ کی پالیسی نہیں کہاجاسکتاہے“۔ انسٹیٹیوٹ کی پالیسی کے تحت ہم یہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے کیمپس ’کثرت میں وحدت‘ پر گامزن ہیں اوردستوری اقدار جو ہرایک کیلئے ہیں،پابند ہیں۔