مصر میں گرجا گھر میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک
مصر کی وزارت صحت کے مطابق اتوار کو قاہرہ (Cairo) کے قریب گیزہ شہر میں قبطی مسیحیوں کے ایک گرجا گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور 55 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
قاہرہ۔:مصر میں قبطی مسیحیوں کے گرجا گھر میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے۔مصر کی وزارت صحت کے مطابق اتوار کو قاہرہ (Cairo) کے قریب گیزہ شہر میں قبطی مسیحیوں کے ایک گرجا گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور 55 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
فائر سروسز کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔آتشزدگی کا یہ واقعہ عبادت کے دوران پیش آیا جس کی وجہ جنیٹر کا پھٹنا بتایا جا رہا ہے، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت گرجا گھر میں پانچ ہزار افراد موجود تھے اور آگ لگنے کے بعد وہان بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پیروں کے نیچے آکر کچلے گئے۔
مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے قبطی مسیحیوں کے پوپ تاوادروس کو فون کرکے ان سے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سیسی نے کہا انہوں نے تمام ریاستی مشینری کو حکم دیا ہے کہ وہ ریلیف کے کاموں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔