ایشیاء

عمران خان 50 بلین کے کرپشن میں ملوث: نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو سوچنا چاہئے کیونکہ ان پر کئی الزامات ہیں۔ وہ حالیہ آڈیو لیک اور توشہ خانہ ریفرنس کا حوالہ دے رہے تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ کرپشن کے دیگر کیسس بھی ہیں جن کی تفصیلات آنی باقی ہیں۔

لندن: پاکستان کے معزول وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹولی 50 بلین پاکستانی روپیوں کے کرپشن میں ملوث ہے۔ جو چیز سامنے آئی ہے وہ رتی برابر ہے۔ 3 مرتبہ وزیراعظم رہے نواز شریف نے عمران خان پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان اور پاکستان کی سیاسی قیادت کو ذلیل کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔

 سماء ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔ نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کو سوچنا چاہئے کیونکہ ان پر کئی الزامات ہیں۔ وہ حالیہ آڈیو لیک اور توشہ خانہ ریفرنس کا حوالہ دے رہے تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ کرپشن کے دیگر کیسس بھی ہیں جن کی تفصیلات آنی باقی ہیں۔

 سابق وزیراعظم نے افسوس ظاہر کیا کہ عمران خان اور ان کی ٹولی کا کرپشن 50 بلین روپیوں کا ہے جبکہ غریب آدمی 20ہزار کی تنخواہ کے لئے تک جدوجہد کررہا ہے۔

 عمران خان جو سرتا پیر کرپشن میں ڈوبا ہے‘ دوسروں پر کرپشن کے الزامات عائد کررہا ہے جنہیں عدالتوں سے اور دیگر ممالک کی حکومتوں سے بے گناہی کا سرٹیفکیٹ لینا پڑرہا ہے۔ عمران خان اور شہزاد اکبر جیسے لوگوں کو اپنی حرکتوں پر شرمندہ ہونا چاہئے۔