مشرق وسطیٰ

یروشلم میں بس پر حملہ‘ کئی اسرائیلی زخمی

اسرائیل کی پولیس نے آج یہاں بتایا کہ بس کو بندوق کانشانہ بناکر حملہ کردیاگیا جس کی وجہ کم از کم 8افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

تل ابیب: اسرائیل کی پولیس نے آج یہاں بتایا کہ بس کو بندوق کانشانہ بناکر حملہ کردیاگیا جس کی وجہ کم از کم 8افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ حملہ یروشلم کے قدیم شہر میں آج دن کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ شوٹنگ حملہ میں مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

بس جس میں اسرائیلی سوار تھے‘ مغربی دیوار کے قریب پارکنگ لاٹ میں ٹہرائے جانے کے لیے یہ بس منتظر تھی کہ حملہ کیاگیا۔ زخمیوں میں ایک 35 سالہ حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔

یہ بات ٹائمز آف اسرائیل نیوز پیپر نے بتائی اور کہا کہ یہ حملہ یہودیوں کے عبادت کے مقام کے قریب کیاگیا۔ اخبار نے مزید بتایا ہے کہ علاقہ میں ایک اور مرتبہ فائرنگ کی گئی جس کی وجہ پارکنگ لاٹ علاقہ کے اطراف و اکناف سنسنی پھیل گئی۔

حملہ کے بعد مشتبہ شخص اسرائیلی حکام کی جانب حملہ کی کوشش کرنے لگا۔ یہ بات پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔بیان میں مشتبہ شخص کی شناخت کا تذکرہ نہیں کیاگیا۔ اسرائیلی فورسس فلسطین کے قرب و جوار علاقوں میں داخل ہوگئی تھی۔

الجزیرہ کی نمائندہ نتاشانے مقبوضہ مشرقی یروشلم سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی فوج نے علاقہ میں دھاوے شروع کردیئے اس کے علاوہ گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔