تعلیم و روزگار

مفت گرمائی دینی کلاسس کا یکم مئی سے آغاز

درگاہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی روبرو چارمینار بس اسٹانڈ پنچ محلہ میں مفت گرمائی دینی تعلیمی کلاسس کا آغاز برائے طلباء و طالبات یکم مئی تا یکم جون تک صبح 9:30 تا12:30 بجے دن عمل میں لایا جارہا ہے۔

حیدر آباد: درگاہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی روبرو چارمینار بس اسٹانڈ پنچ محلہ میں مفت گرمائی دینی تعلیمی کلاسس کا آغاز برائے طلباء و طالبات یکم مئی تا یکم جون تک صبح 9:30 تا12:30 بجے دن عمل میں لایا جارہا ہے۔

جس میں تجوید، دینیات، احادیث شریفہ، مسنون دعائیں، نعت شریف، قرأت، اخلاقیات، نماز کی عملی مشق کے ساتھ عقائد و مسائل کی تعلیم دی جائے گی۔

طلباء و طالبات، لڑکے اور لڑکیوں کے لئے علحدہ جماعتوں کا انتظام رہے گا۔ لڑکیوں کے لئے معلمہ کا انتظام رہے گا۔ 15 سال سے کم عمر طلباء و طالبات سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔

اس کیمپ کی نگرانی مولانا سید شاہ عثمان محی الدین قادری ابوالعلائی علی پاشاہ کریں گے۔ کنوینر سید شاہ محمد محی الدین قادری ابوالعلائی سے داخلہ فارم اور تفصیلات کے لئے صبح 10 بجے تا 9 بجے شب فون 9948960345 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w