حیدرآباد

میٹرو ریل خدمات کو سنگاریڈی تک توسیع دینے کا مطالبہ

انچارج کانگریس حلقہ پارلیمنٹ میدک جی انیل کمار نے حکومت سے میٹرو ریل خدمات کو سنگاریڈی تک توسیع دینے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: انچارج کانگریس حلقہ پارلیمنٹ میدک جی انیل کمار نے حکومت سے میٹرو ریل خدمات کو سنگاریڈی تک توسیع دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل این وی ایس ریڈی سے اپیل کی کہ ضلع میدک اور سنگاریڈی کے عوام کی سہولت کے خاطر میٹرو ریل خدمات کو میاں پور تا سنگاریڈی تک توسیع دینے کیلئے اقدامات کریں۔

انیل کمار نے کہا کہ سنگاریڈی، حیدرآباد سے قریب ہے اور دونوں طرف سے عوام بی ایچ ای ایل، بی ڈی ایل، ایم آر ایف، آر ڈیننس فیاکٹری اور پٹن چیرو میں واقع مختلف دوا ساز کمپنیوں میں خدمات انجام دینے کیلئے آتے جاتے ہیں۔

مناسب ٹرانسپورٹ سہولتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اگر میٹرو ریل خدمات کو سنگاریڈی تک توسیع دی جاتی ہے تو اس سے عوام کو سہولت حاصل ہوگی۔