انٹرٹینمنٹ

منی لانڈرنگ کیس: جیکلین فرنانڈیز ای او ڈبلیو آفس میں پیش ہوئیں

سکیش سے جیکلین کا رابطہ کرانے والی پنکی ایرانی سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولس آمنے سامنے بیٹھا کر دونوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پوچھ گچھ ابھی جاری ہے۔

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز چہارشنبہ کو گینگسٹر سکیش چندر شیکھر سے متعلق کیس کے سلسلے میں دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کے سامنے پیش ہوئیں۔ دہلی پولیس کا ای او ڈبلیو ونگ 11:30 سے ​​فلم اداکارہ جیکولین فرنانڈس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

 سکیش سے جیکلین کا رابطہ کرانے والی پنکی ایرانی سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولس آمنے سامنے بیٹھا کر دونوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پوچھ گچھ ابھی جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ مہاٹھگ سکیش چندر شیکھر کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے دہلی دفتر آئی ہیں۔

 اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ کو 12 ستمبر کو ای او ڈبلیو کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن وہ نہیں آئیں۔یہ تیسرا موقع ہے جب پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ فرنانڈس کو سمن بھیجا تھا۔ تحقیقات میں چندر شیکھر سے متعلق 200 کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ شامل ہے۔

خیال رہے کہ جیکولین کو گزشتہ سال سمن کیا گیا تھا اور انہیں اسی معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔