دہلی

اروند کجریوال نے سپریم کورٹ سے  اپنی درخواست واپس لے لی، اب سماعت نہیں ہوگی

اروند کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے یہ جانکاری جسٹس سنجیو کھنہ کو دی۔ کیجریوال کے وکیل نے کہا کہ وہ اس معاملہ میں نچلی عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے۔

دہلی: دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتار اروند کیجریوال کی ضمانت کی درخواست پر اب سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوگی۔ چیف منسٹر کیجریوال نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ اب وہ سب سے پہلے نچلی عدالت میں اپنا مطالبہ پیش کریں گے، اس کے بعد وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘

 اروند کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے یہ جانکاری جسٹس سنجیو کھنہ کو دی۔ کیجریوال کے وکیل نے کہا کہ وہ اس معاملہ میں نچلی عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریمانڈ کی سماعت سے کیس میں تصادم ہو رہا ہے، اسی لیے وہ پہلے نچلی عدالت میں کیس پیش کریں گے اور پھر سپریم کورٹ آئیں گے۔

اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ سپریم کورٹ کی تین ججوں کی بنچ جمعہ کو دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال کی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گی۔

جیسے ہی سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ بیٹھی، کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی نے فوری سماعت کے لیے درخواست پیش کی۔ تاہم اب اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ اب وہ سب سے پہلے نچلی عدالت سے رجوع کرے گا۔