حیدرآباد

حیدرآباد میں بڑا آئیل ٹینکر اُلٹ گیا

سڑک پر آئیل ہونے کی وجہ سے گاڑی سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔گاڑی سوارو کو مشکلات سے بچانے کیلئے ٹریفک کے رخ کو موڑدیاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں مانصاحب ٹینک این ایم ڈی سی علاقہ میں ایک بڑا ٹینکر الٹ گیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی ٹینکر سے تیل کا اخراج ہونے لگا۔ مہدی پٹنم، مانصاحب ٹینک اورلکڑی کا پل علاقوں میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔

سڑک پر آئیل ہونے کی وجہ سے گاڑی سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔گاڑی سوارو کو مشکلات سے بچانے کیلئے ٹریفک کے رخ کو موڑدیاگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ کرین کی مدد سے ٹینکر کو ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

a3w
a3w