جرائم و حادثات

منی کونڈہ علاقہ میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد کے منی کونڈہ علاقہ میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔ کورونا کے بعد شدید ذہنی تناو میں مبتلا ماں بیٹی نے خودکشی کر لی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے منی کونڈہ علاقہ میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔ کورونا کے بعد شدید ذہنی تناو میں مبتلا ماں بیٹی نے خودکشی کر لی۔

خودکشی سے پہلے ماں بیٹی نے نہ صرف باپ کو گھر سے دور بھیج دیا بلکہ گھر میں موجود تمام پرانے کپڑے بھی جلا ڈالے۔ جس کی وجہ سے ماں بیٹیوں کی خودکشی سنسنی خیز بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق منی کونڈہ آندھرا کالونی میں مقیم سداندام اور الیویلو نامی جوڑے کو ایک بیٹی لاسیہ (14) اور ایک بیٹا (8) ہے۔

کورونا وائرس نے ان کے باہمی تعلقات میں بگاڑ پیدا کر دیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ماں بیٹی الیویلو اور لاسیہ کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

تب سے دونوں نے گھر سے باہر نکلنا بند کر دیا تھا۔ وہ دو سال سے گھر میں مقیم ہیں۔ سدانندم بھی بغیر کوئی کام کیے گھرمیں ہی رہتا تھا۔

اس صورتحال میں ماں اور بیٹی نے خودکشی کا منصوبہ بنایا۔ انہوں نے سدانندم کو گھر سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس کا شوہر ان کی خودکشی میں رکاوٹ نہ بنے۔