حیدرآباد

سی وی آنند نے ڈائرکٹر جنرل اے سی بی کا جائزہ حاصل کرلیا

انتخابات سے قبل تک حیدرآباد کے پولیس کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے سی وی آنند کا کانگریس کے بر سراقتدار میں آنے کے بعد ڈی جی، اے سی بی کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: سینئر آئی پی ایس آفیسر سی وی آنند نے تلنگانہ اے سی بی کے ڈائرکٹر جنرل کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر اے سی بی آفس میں برسرخدمت عہدیداروں نے سی وی آنند کا خیرمقدم کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
آئی پی ایس عہدیدار کے پاسپورٹ، اے ٹی ایم کارڈز کی چوری
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ

انتخابات سے قبل تک حیدرآباد کے پولیس کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے سی وی آنند کا کانگریس کے بر سراقتدار میں آنے کے بعد ڈی جی، اے سی بی کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔

سی وی آنند نے کہا کہ وہ دو سال تک حیدرآباد کمشنر پولیس کے طور پر کام کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امن و سلامتی کو مضبوط رکھا ہے اور اس سے ہمیں پیشہ وارانہ طور پر کافی اطمینان ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ تمام قسم کے تہوار ایک ہی وقت میں آچکے ہیں، لیکن یہ تہوار کہیں بھی مذہبی ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچائے بغیر پرامن طریقے سے منائے گئے۔