تلنگانہ
موجودہ حالات میں کسانوں کی مدد اولین فرض: ہریش راو
تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کسانوں کی مدد کرنا اولین فرض ہے کیونکہ ریاست میں بارش میں تاخیر ہورہی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کسانوں کی مدد کرنا اولین فرض ہے کیونکہ ریاست میں بارش میں تاخیر ہورہی ہے۔
ریاست میں تاخیر سے بارش پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت پر انہوں نے کالیشورم پروجیکٹ سے دریائے گوداوری کا 2 ٹی ایم سی پانی رنگا نائک ساگرمیں چھوڑا۔
اس سے ملنا ساگر اور کونڈاپوچما ساگر میں پانی جائے گا۔
دریں اثنا، اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے بدھ کی صبح نظام ساگر پراجکٹ سے مانسون کے موسم کے لیے 1500 کیوسک پانی چھوڑا ہے۔