بھارت

دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی ہندوستان آمد

انکے دورے کا مقصد دونوں دوست ممالک کےدرمیان تعلقات کو مزید وسعت دیناہے ۔ہندوستان پہنچنے کے فورا بعد انھوں نے وزیرخارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی ۔

نئی دہلی: دبئی کے ولی عہدشہزادہ اور امارات کے وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم آج ہندوستان کے دوراوزہ سرکاری دورے پر یہاں پہنچے ۔

اس دوران وہ وزیراعظم نریندرمودی کے علاوہ دوسرے سینئر وزرا کے ساتھ دونوں ملکو ں کے باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر بات چیت کریں گے ۔دبئی کے ولی عہد کا یہ ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے ۔ہندوستان پہنچنے پرسیاحت ، پٹرولیم اور گیس کے وزیرمملکت سریش گوپی نےانکا استقبال کیا۔

انکے دورے کا مقصد دونوں دوست ممالک کےدرمیان تعلقات کو مزید وسعت دیناہے ۔ہندوستان پہنچنے کے فورا بعد انھوں نے وزیرخارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی ۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملاقات کےبعد میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا،’’ یواے ای کے وزیردفاع حمدان محمد بن راشد آل مکتوم کے ساتھ نئی دہلی میں ایک نتیجہ خیز میٹنگ ہوئی ۔ہندوستان ، یواے ای کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ترجیح دیتا ہے ۔آنے والے برسوں میں ہم دفاعی تعاون ،مشترکہ پروڈکشن اور مشترکہ ترقیاتی پروجکٹوں ،اختراع اور ٹکنالوجی جیسے شعبوں میں ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ہندوستان اور یواے ای دونوں ہی خطہ میں امن اور خوشحالی کی سمت کام کرنے کے تئیں پر عزم ہیں ۔‘‘

وہ کل ممبئی روانہ ہونگے جہاں ملک کے نامور صنعت کاروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔

پچھلی ایک دہائی کے دوران ہندوستان اور متحدہ عرب امارت (یواے ای ) کے درمیان تعلقات گہرے اور مضبوط ہوئے ہیں ۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارت 65ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے اور آئندہ چند برسوں میں 100ارب ڈالر تک لے جانے کا ارداہ ہے ۔