شمالی بھارت

مویشی اسمگلنگ اسکام کیس: انوبرتا منڈل ای ڈی تحویل میں

مغربی بنگال کے کروڑوں روپیہ مالیتی مویشی اسمگلنگ اسکام کی جاریہ تحقیقات کے سلسلے میں دہلی کی ایک عدالت نے آج ترنمول کانگریس کے طاقتور لیڈر انوبرتا منڈل کو 10 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں دیا۔

نئی دہلی: مغربی بنگال کے کروڑوں روپیہ مالیتی مویشی اسمگلنگ اسکام کی جاریہ تحقیقات کے سلسلے میں دہلی کی ایک عدالت نے آج ترنمول کانگریس کے طاقتور لیڈر انوبرتا منڈل کو 10 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں دیا۔

متعلقہ خبریں
عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی آج سماعت
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد
کجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے عدالت کا انکار
کویتا، 23مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں (ویڈیو)
پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس: للت جھا، 7 دن کی پولیس تحویل میں

رودس ایوینیو عدالت کے خصوصی جج راکیش کمار نے ایجنسی کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت کے لیے کیس کی مزید کارروائی کے لیے ملزم کو مستقل عدالت میں پیش کیا جائے۔ منگل کے دن ای ڈی نے منڈل کو پہلے اپنے مرکزی ہیڈ کوارٹر لے گئی اور بعد ازاں طبّی معائنہ کے لیے قومی دارالحکومت میں واقع ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہاسپٹل روانہ کی۔

دورانِ سماعت ای ڈی کے وکیل نے مونڈل کے لیے 14 روزہ تحویل کا مطالبہ کیا۔ فریقین کی سماعت کے بعد جج نے منڈل کو 10 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں دیا۔

جج نے حکم جاری کیا کہ 10 مارچ تک روزانہ ملزم کا طبّی معائنہ کرایا جائے اور اس دوران وکلاء روزانہ 30 منٹ ملاقات کرنے کی اجازت دی گئی۔