سوشیل میڈیا

’’ایک دن میں مجھے مل گئی بیل، پھر سے دکھاؤں گا سڑک پہ کھیل‘‘، پونے کار حادثہ کے نابالغ ملزم کا ریاپ سانگ وائرل؟ (ویڈیو)

پونے میں اپنی تیز رفتار کار کے ذریعہ دو نوجوان سافٹ ویر انجینئرس کو ٹکر مار کر ہلاک کردینے والے اوباش نابالغ ملزم نے ایک ریاپ سانگ بنایا ہے جس میں وہ اپنے ’’کارنامے‘‘ پر فخر کا اظہار کررہا ہے۔

حیدرآباد: پونے میں اپنی تیز رفتار کار کے ذریعہ دو نوجوان سافٹ ویر انجینئرس کو ٹکر مار کر ہلاک کردینے والے اوباش نابالغ ملزم نے ایک ریاپ سانگ بنایا ہے جس میں وہ اپنے ’’کارنامے‘‘ پر فخر کا اظہار کررہا ہے۔

وہ اس گانے میں یہ کہتا ہوا نظر آرہا ہے کہ ایک دن میں مجھے مل گئی بیل، پھر سے دکھاؤں کا سڑک پر کھیل۔

اس ریاپ سانگ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر لوگ یہ الزام لگارہے ہیں کہ ریاپ گانا نابالغ ملزم نے حادثہ کے چند گھنٹوں میں ضمانت مل جانے کے بعد بنایا تھا تاہم بہت سے لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ ڈیپ فیک ہے۔

دوسری طرف پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ریاپ سانگ ملزم لڑکے نے خود بنایا ہے یا کسی نے اس کی ڈیپ فیک ویڈیو بنائی ہے۔

ایک اور ویڈیو میں وہ گالی گلوچ کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے کیونکہ لوگوں نے اسے اتنی جلد ضمانت مل جانے پر اعتراضات کئے تھے۔ وہ گالی دیتے ہوئے کہتا ہے کہ تو بھی بن جا بلڈر کا بیٹا۔

واضح رہے کہ پونے کے کلیانی نگر میں 20 اور 21 مئی کی درمیانی شب اپنی پورشے کار کے ذریعہ اس نے ٹکر مار کر دو لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ واقعہ رات ڈھائی بجے پیش آیا تھا۔

ریاپ سانگ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود اس کی صداقت کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ الزام ہے کہ ضمانت ملنے کے بعد نابالغ ملزم نے واقعہ کے بارے میں ایک ریاپ گانا گایا۔

ویڈیو میں اسے گالی گلوچ کا استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ مبینہ طور پر سڑک پر واپس آنے پر فخر کا اظہار کررہا ہے۔

https://twitter.com/News18lokmat/status/1793635668830347715

ایک لائن اس طرح ہے: "ایک دن میں مجھے مل گئی بیل (ضمانت)… پھر سے دکھاؤں گا سڑک پہ کھیل۔” اگرچہ پولیس نے اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کی ہے اور بہت سے لوگوں نے اسے ڈیپ فیک ہونے کا قیاس لگایا ہے۔

a3w
a3w