کھیل

میرا طریقہ یہ ہے کہ بولرس سے آگے رہوں:روہت شرما

ہندوستانی کپتان روہت شرماکابیاٹنگ کے لئے یہ منتر ہے کہ پیچیدہ ٹرائیکس پر وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ اس پر ہرایک کیلئے رسائی آسان نہیں ہے۔

احمدآباد: ہندوستانی کپتان روہت شرماکابیاٹنگ کے لئے یہ منتر ہے کہ پیچیدہ ٹرائیکس پر وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ اس پر ہرایک کیلئے رسائی آسان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
روہت نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں کو موقع دینا صحیح وقت تھا: روہت
ٹیم انڈیا کے 6 ماہ کے مصروف ترین شیڈول کا اعلان

ہندوستانی کپتان 207 رن تین گیموں میں بنائے ہیں جس میں ناگپور میں کھیلے گئے شاندار 120 رن رہے۔

یہ صرف رنوں کامعاملہ نہیں ہے جہاں وہ اپنے سراور کندھوں کوسارے اسپیشلسٹ بیاٹر (ویراٹ کوہلی111 رنوں کے ساتھ دوسرا مقام، چھتیشور پجارا 98 رنوں) سے اونچا رہناچاہتے ہیں لیکن روہت آسٹریلیائی اسپنرس کا سامنا کرتے ہیں توانتہائی پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔ اگرچیکہ وہ بڑا اسکور نہیں کھڑا کرسکے۔

لہذا ان کا طریقہ کارکیاہے اس بارے میں وہ اپنے ساتھیوں سے کیا بات کی ہے؟ دیکھئے ہم ایسے پچس پر کھیل رہے ہیں جس پربولرس کے سامنے ٹکے رہنا بہتر ہوگا۔

روہت نے پی ٹی آئی کی جانب سے چوتھے ٹسٹ کے ایک دن قبل ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔