بین الاقوامیجرائم و حادثات

روس میں کیفے میں دھماکہ،  ایک شخص ہلاک، 25 زخمی

سینٹ پیٹرسبرگ: روس کے سینٹ پیٹرسبرگ کے ایک کیفے میں اتوار کے روز دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔

سینٹ پیٹرسبرگ: روس کے سینٹ پیٹرسبرگ کے ایک کیفے میں اتوار کے روز دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے کی اطلاع پولس کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 13 منٹ پر موصول ہوئی۔ واقعے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 16 زخمی ہوئے، زخمیوں کا علاج کیا جارہاہے۔

وزارت صحت نے بعد میں ٹیلی گرام پر بتایا کہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ وسطی سینٹ پیٹرسبرگ کے ایک کیفے میں نامعلوم دھماکہ خیز مواد پھٹ جانے سے معروف روسی فوجی بلاگر ولادلن تتارسکی کی موت ہوگئی۔ کمیٹی نے اس سلسلے میں قتل کیس درج کرکے انکوائری شروع کر دی ہے۔

تتارسکی، جس کا اصل نام میکسم فومین تھا، اس نے یوکرین میں روسی خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز میں زمین پر فوجی صورتحال کے تجزیہ کی ویڈیوز پوسٹ کرکے اور فوجیوں کو متحرک کرنے کے بارے میں مشورہ دے کر اپنا نام بنایا۔ روسی وزارت خارجہ نے تتارسکی کو ان کی موت کے بعد خراج عقیدت پیش کیا۔

انکوائری کے قریبی ذرائع کے حوالے سے RIA خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد ایک مجسمے میں نصب کیا گیا تھا جسے ایک نوجوان خاتون نے تتارسکی کے مداحوں کی تقریب میں انہيں تحفے کے طور پر پیش کیا تھا۔

ذریعہ
یو این آئي