سوشیل میڈیاشمالی بھارت

میرٹھ کے شاپنگ مال میں نماز۔ ڈی جی پی نے رپورٹ طلب کرلی

ڈائرکٹرجنرل اترپردیش پولیس نے یہاں کے ایک مال میں نماز پڑھنے کے کیس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

میرٹھ: ڈائرکٹرجنرل اترپردیش پولیس نے یہاں کے ایک مال میں نماز پڑھنے کے کیس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بی جے پی آئی ٹی سل کے ضلع کنوینر ڈگ وجئے سنگھ کے ٹویٹ کردہ ویڈیو میں ایک شخص کو مال کے اندر نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ٹویٹ میں میرٹھ پولیس کو ٹیاگ کیا۔

ڈی جی پی‘ ڈی ایس چوہان نے میرٹھ پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے بموجب ویڈیو‘ سہراب گیٹ کے شاپنگ مال کا لگتا ہے اور اس میں ایک نوجوان نماز پڑھتا دکھائی دیتا ہے۔

انسپکٹر نوچندی پولیس اسٹیشن کا کہنا ہے کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ پتہ چلایا جارہا ہے کہ نوجوان کون ہے۔ لکھنو کے لولو مال کے بعد یہ دوسرا تنازعہ ہے۔