نئے بحری پرچم کی نقاب کشائی ۔جھنڈا چھترپتی شیواجی کو وقف
وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ آج 2 ستمبر 2022 کی تاریخ، تاریخی اہمیت کی حامل ہے کہ جب ہندوستان نے غلامی کا نشان، غلامی کا بوجھ اتار دیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کو آج سے نیا پرچم مل گیا ہے۔
کوچی۔ 2 ستمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں بحریہ کے نئے نشان کی رونمائی کی اور کہا کہ اس سے ملک نے غلامی کے بوجھ کو اتار دیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کوچی میں ہندوستان کے پہلے اندرون ملک تیار کردہ طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کو بیڑے میں شامل کیاہے۔
وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ آج 2 ستمبر 2022 کی تاریخ، تاریخی اہمیت کی حامل ہے کہ جب ہندوستان نے غلامی کا نشان، غلامی کا بوجھ اتار دیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کو آج سے نیا پرچم مل گیا ہے۔
اب تک غلامی کی پہچان ہندوستانی بحریہ کے جھنڈے پر تھی لیکن آج سے چھترپتی شیواجی سے متاثر ہو کر بحریہ کا نیا پرچم سمندر اور آسمان میں لہرائے گا۔
وزیراعظم نے کہا قطرہ قطرہ پانی ایک وسیع سمندر کی طرح بن جاتا ہے۔ انہوں نے اس یوم آزادی پر دیسی توپوں سے سلامی کا بھی ذکر کیا۔ اسی طرح اگر ہندوستان کا ہر شہری ‘ووکل فار لوکل’ کے منتر کو جپنا شروع کردے تو ملک کو خود کفیل ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔
دیسی مینوفیکچرنگ کی ملک کی بڑھتی ہوئی مہارتوں اور ’آتم نر بھر بھارت‘ کی راہ میں ایک اہم سنگ میل کے حصول پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے 02 ستمبر2022 کو چین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) میں ملک کے پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز انڈین نیول شپ (آئی این ایس) وکرانت کو بحری بیڑے میں شامل کیا۔
تقریب کے دوران، وزیر اعظم نے نوآبادیاتی ماضی کو رد کرتے ہوئے اور گراں مایہ ہندوستانی سمندری ورثے کے لیے نئے بحری پرچم (نشان) کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے نیا جھنڈا چھترپتی شیواجی کو وقف کیا۔