حیدرآباد

عباس یونین ایف سی، دارالشفاء، حیدرآباد نے I لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا

عباس یونین فٹ بال کلب (AUFC) نے سدرن اسپورٹنگ یونین کے خلاف 1-0 کی شاندار فتح کے ساتھ I لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

حیدرآباد: عباس یونین فٹ بال کلب (AUFC) نے سدرن اسپورٹنگ یونین کے خلاف 1-0 کی شاندار فتح کے ساتھ I لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
تلنگانہ آئیکون ایوارڈز کا دوسرا ایڈیشن متنوع شعبوں میں ٹریل بلزرز کی نمایاں کامیابیوں کا جشن
ضلع وقارآباد: ڈی ایس سی میں دونوں بہنوں نے حاصل کی سرکاری ملازمت
نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے: صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا مطالبہ

خوشی کا موقع ہے کہ عمران نے 78 ویں منٹ میں PRUDHVI کے پاس پر فیصلہ کن گول کر کے AUFC کی جیت کو یقینی بنایا۔ یہ شاندار کارکردگی ٹیم کے عزم اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عباس یونین ایف سی نے 10 ٹیموں (5 کے 2 گروپ) کے آئی لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کی ہے، جو کہ 20 یا 21 ستمبر کو ہوگا۔ مقام کا فیصلہ 11 ستمبر کے بعد کیا جائے گا۔

یہ فتح نہ صرف ٹیم کے لیے بلکہ پوری فٹبال برادری کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے میچوں میں مزید فتوحات اور کامیابیاں ٹیم کا مقدر ہوں گی۔