دہلیسوشیل میڈیا

ناجائز بچے کا حوالہ حذف کرنے کی سفارش

ایک پارلیمانی پینل نے بتایا جاتا ہے کہ متنبی (گود لینے) قانون سے ناجائز بچے کا حوالہ حذف کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بندھن کے اندریا اس سے باہر پیدا ہونے والا کوئی بھی بچہ ناجائز نہیں ہے۔

نئی دہلی : ایک پارلیمانی پینل نے بتایا جاتا ہے کہ متنبی (گود لینے) قانون سے ناجائز بچے کا حوالہ حذف کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بندھن کے اندریا اس سے باہر پیدا ہونے والا کوئی بھی بچہ ناجائز نہیں ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پینل نے افراد کے مختلف زمروں کی سرپرستی کے پہلو کا احاطہ کرتے ہوئے مذہب سے قطعہ نظر تمام کیلئے قابل اطلاق ایک واحد جامع قانون وضع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سینئر بی جے پی لیڈر سوشیل مودی کی صدارت میں شخصی‘ عوامی شکایات‘قانون اور انصاف پر پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی نے سرپرستوں اور بچوں کے ایکٹ کا جائزہ لینے کے دوران یہ سفارش کی۔

توقع ہے کہ یہ پیانل سرپرستوں اور متبنیٰ قوانین پر اپنی رپورٹ رواں مانسون سیشن میں پیش کرے گا۔