تلنگانہ

آسٹریلیا میں تلنگانہ کا ایک شخص مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا

تلنگانہ کا ایک شخص، آسٹریلیا میں مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔ شاد نگر ٹاؤن کے رہنے والے30سالہ اے اروند یادو کی لاش، سڈنی کے سمندر سے برآمد ہوئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کا ایک شخص، آسٹریلیا میں مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔ شاد نگر ٹاؤن کے رہنے والے30سالہ اے اروند یادو کی لاش، سڈنی کے سمندر سے برآمد ہوئی۔

متعلقہ خبریں
بسوں میں مرد مسافرین کیلئے سیٹس مختص کرنے کا مطالبہ، نوجوان کا انوکھا احتجاج (ویڈیو)

افراد خاندان کو جمعہ کے روز موصولہ اطلاعات میں یہ بات بتائی گئی۔ اروند، بی جے پی لیڈر آر اتی کرشنا یادو کے اکلوتے فرزند تھے۔

وہ، سڈنی میں اپنے مکان سے 5دنوں سے لاپتا بتائے گئے ہیں۔ خاندان کے افراد نے مقامی پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس نے اروند کی لاش کو ساحل سمندر کے پاس پایا۔ اروند کے رشتہ داروں نے بتایا کہ پولیس، اروند کی موت کا سبب جاننے کیلئے تحقیقات کررہی ہے۔

وہ چند برسوں سے سڈنی میں مقیم تھے جبکہ ان کی شادی دیڑھ سال قبل ہوئی تھی۔ اروند کی ماں اور ان کی اہلیہ حالیہ دنوں آسٹریلیا روانہ ہوئی تھیں تاہم چند دنوں کے بعد ان کی ماں ہندوستان واپس لوٹ چکی تھیں جبکہ ان کی اہلیہ سڈنی میں مقیم رہیں۔

ماں کی وطن روانگی کے ایک دن بعد سے اروندلاپتا ہوگئے۔ اروند، اپنی کار دھلانے کیلئے لے گئے تھے مگر پھر وہ واپس نہیں لوٹے۔ خاندان نے ان کے لاپتا ہونے کی شکایت مقامی پولیس میں درج کرائی۔ اروند اہلیہ کے ساتھ ہندوستان واپس آنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

a3w
a3w