نام میں ’قاضی‘ کا استعمال
دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ جامعہ نظامیہ سے جوں ہی قضا ت کا امتحان پاس کر لیتے ہیں، اپنے نام کے ساتھ ”قاضی“کا استعمال شروع کردیتے ہیں اور اسے شان دیگری بلکہ طرّہ امتیاز خیال کرتے ہیں۔
حیدرآباد: قضات ایک معزز پیشہ ہے اور قاضی صاحبان اپنے نام کے ساتھ قاضی کا استعمال کرتے ہیں اور کرنا بھی چاہیے۔
لیکن دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ جامعہ نظامیہ سے جوں ہی قضا ت کا امتحان پاس کر لیتے ہیں، اپنے نام کے ساتھ ”قاضی“کا استعمال شروع کردیتے ہیں اور اسے شان دیگری بلکہ طرّہ امتیاز خیال کرتے ہیں۔
یہ تو صحیح ہے کہ جوں ہی بندہ جامعہ عثمانیہ سے ڈاکٹریٹ کرلیتا ہے وہ اپنے نام کے ساتھ ”ڈاکٹر“لگا لیتا ہے۔
سوال ارباب مجازسے یہ ہے کہ کیا جامعہ نظامیہ سے قضات کا امتحان کامیاب کرنے والے طلبہ اپنے نام کے ساتھ قاضی لکھ سکتے ہیں یا پھر قاضی کا سابقہ اس وقت روا ہو گا جب وہ واقعی قاری النکاح کے فرائض انجام دینے کا مجاز ہو۔
اگر اس مسئلے پر علماء کرام روشنی ڈالیں تو نادان اذہان کی غلط فہمی بلکہ خوش فہمی کابھی ازالہ ممکن ہو سکے۔
ڈاکٹر سید عباس متقی۔معین باغ، حیدرآباد 9391323968