انٹرٹینمنٹتلنگانہ

ناٹوناٹوگیت کوآسکرایوارڈملنا تلگو عوام کیلئے باعث فخر:کے سی آر

فلم آر آرآرکے نغمہ ناٹوناٹوکواوریجنل سانگ زمرہ میں بہترین نغمہ قرار دیتے ہوئے ہے باوقارآسکرایوارڈ سے نوازے جانے پر چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤنے خوشی ومسرت کااظہار کیا۔

حیدرآباد: فلم آر آرآرکے نغمہ ناٹوناٹوکواوریجنل سانگ زمرہ میں بہترین نغمہ قرار دیتے ہوئے ہے باوقارآسکرایوارڈ سے نوازے جانے پر چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤنے خوشی ومسرت کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اور بی جے پی کے گمراہ کن وعدوں کے جھانسہ میں نہ آئیں۔ کے سی آر
نکہت زرین کیلئے 2 کروڑ روپئے دینے چیف منسٹر کا اعلان

کے سی آر نے کہاکہ عالمی سطح پر فلمی دنیا میں ایک تلگوفلم کے گانے کو بہترین قرار دیاجانا اور آسکرایوارڈملنا سارے تلگوعوام اور ملک کے لئے باعث فخر ہے۔ کے سی آر نے کہاکہ اس فلم سے تلنگانہ کی تہذیب‘تلگوعوام کا مزاج وشوق‘عوام کی زندگی کاطرز عمل دنیا کے سامنے آیا۔

انہوں نے فلم کے گیت کارمتحدہ ضلع ورنگل کے چٹیال کے سپوت چندرابوس کو خصوصی طورپر مبارکباد پیش کی۔ کے سی آر نے فلم کوموسیقی سے سجانے والے کیراوانی‘فلم کے ہدایت کار راجہ مولی‘گانے کو آواز دینے والے راہول سپلی گنج‘کال بھیرو‘اداکاررام چرن‘ جونیئر این ٹی آر‘کوریوگرافر پریم رکشت‘فلم کے پروڈیوسر ڈی وی وی دانیااوردیگر کومبارکباد دی۔

کے سی آر نے تلگوفلموں کومزیدآسکر ایوارڈس حاصل کرنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی کے مطابق مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہاکہ فلم آر آر آر کے نغمہ کو آسکرایوارڈملنا تلگوعوام کے لئے باعث فخر ہے۔

دنیائے فلمی صنعت کاباوقار آسکرایوارڈ ملنے پرانہوں نے آر آر آر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔فلم کے ناٹوناٹو گانہ کو اوریجنل سانگ کے زمرہ میں اسکرایوارڈ دیا گیا جو ہندوستان اور ملک کی فلمی صنعت کے لئے خوشی کالمحہ ہے۔

ٹی ڈی پی کے سربراہ و سابق چیف منسٹراین چندرابابونا ئیڈونے اپنے ٹوئٹ میں ناٹوناٹوگانہ کوآسکر ایوارڈملنے پر خوشی و مسرت کااظہار کرتے ہوئے آر آر آر فلم کے ڈائرکٹر‘پروڈیوسر‘گیت کارموسیقار اور گلوکاروں کومبارکبادپیش کی۔

آندھراپردیش کے چیف منسٹروائی ایس جگن موہن ریڈی نے اوریجنل سانگ کے زمرہ میں تلگوفلم آر آر آر کے نغمہ ناٹوناٹوکوآسکر ایوارڈ پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے اس فلم کے موسیقارایم ایم گیرانی اور پوری ٹیم کومبارکباد دی۔

چیف منسٹرکے مطابق چندرابوس کے لکھے اور راہول سپلی گنج اورکالا بھیراوا کے آواز کی جادو نے اثر‘رفتار‘بیٹ اور گہرائی کے ساتھ مختلف انوالے کے اشاروں کوبین الاقوامی سطح پر تلگوعوام کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہم رول ادا کیا۔آندھراپردیش کے کورنرجسٹس نذیرنے ناٹوناٹوگیت کوآسکرایوارڈملنے پر فلم کی ٹیم کومبارکباد پیش کی۔