حیدرآباد

ڈپٹی چیف منسٹر کی توہین کامعاملہ،بی آرایس مگرمچھ کے آنسوبہارہی ہے:ملوروی

ملوری نے واضح کیا کہ ریاست کی حکمران جماعت دلتوں کا احترام کرتی ہے جس نے دلت کو نائب وزیراعلی کا عہدہ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس حقیقت سے تمام واقف ہیں کہ گذشتہ دس سالوں میں بی آرایس کے دور میں دلتوں کی توہین کی گئی۔

حیدرآباد: کانگریس لیڈر ملوروی نے گذشتہ روز یادگیرگٹہ کی مندر میں نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا کی توہین کا ریاست کی اصل اپوزیشن بی آرایس کی جانب سے الزام لگائے جانے کے معاملہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ کو بڑھاچڑھا کر پیش کیاجارہا ہے اور بی آرایس کے لیڈران اس پر مگرمچھ کے آنسوبہارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
یونیورسٹی آف حیدرآباد کے 3 سابق طلباء تلنگانہ اسمبلی کیلئے منتخب
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی حکمران جماعت دلتوں کا احترام کرتی ہے جس نے دلت کو نائب وزیراعلی کا عہدہ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس حقیقت سے تمام واقف ہیں کہ گذشتہ دس سالوں میں بی آرایس کے دور میں دلتوں کی توہین کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں تمام طبقات کے تال میل کے ساتھ کام کیاجارہا ہے اورعوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایاجارہا ہے۔

a3w
a3w