جرائم و حادثات

نوجوان کو موٹر سائیکل سمیت جلایا گیا

مدھیہ پردیش میں ضلع بیتول کے آملہ تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کو موٹر سائیکل سمیت جلا دیا گیا۔ پولس نے مقتول کی شناخت کر لی ہے۔

بیتول: مدھیہ پردیش میں ضلع بیتول کے آملہ تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کو موٹر سائیکل سمیت جلا دیا گیا۔ پولس نے مقتول کی شناخت کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں
لکھنؤ میں خاتون اور بیٹے پر دو افراد نے ایسڈ ڈال دیا

پولس ذرائع کے مطابق ششی کمار کھاتکر (27) ساکن بھگوڈھانا، بیتول کل رات موٹر سائیکل سے اپنے فارم گاؤں بھیلاواڑی گیا تھا۔

اس کی لاش آج صبح کھیت کے مینڈھ کے پاس جلی ہوئی حالت میں ملی۔ جائے وقوعہ سے جلی ہوئی موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔

ابتدائی طور پر واقعہ قتل کا معلوم ہوتا ہے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔