شمال مشرق

نپور شرما کو کولکتہ پولیس کی تیسری نوٹس

حال میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ایک جلسہ میں کھل کر نپور شرما کی گرفتاری کی بات کہی تھی۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ وہ فرد کیوں نہ گرفتار ہو جس کے تبصرہ کی وجہ سے کشیدگی پھیلی۔

کولکتہ: کولکتہ پولیس نے چہارشنبہ کے دن بی جے پی کی نپور شرما کو ایک اور نوٹس جاری کی اور کہا کہ وہ 11 جولائی کو نرکیل ڈانگا پولیس اسٹیشن میں پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہو۔ کولکتہ پولیس کی یہ تیسری نوٹس ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ آیا وہ پیر کے دن پولیس اسٹیشن آتی ہے یا پہلے کی طرح جان کو خطرہ لاحق ہونے کاحوالہ دے کر معذرت کرلیتی ہے۔

حال میں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ایک جلسہ میں کھل کر نپور شرما کی گرفتاری کی بات کہی تھی۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ وہ فرد کیوں نہ گرفتار ہو جس کے تبصرہ کی وجہ سے کشیدگی پھیلی۔

سپریم کورٹ کی برہمی کے بعد اب کئی لوگ نپور شرما پر تنقید کرنے لگے ہیں۔ مغربی بنگال اسمبلی متنازعہ ریمارکس کے لئے نپور شرما کی مذمت میں قرارداد منظور کرچکی ہے۔