دہلی

وزیر خارجہ جئے شنکر نے مالدیپ کے صدر معیزو سے ملاقات کی

وزیر خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے مل کر فخر محسوس ہوا۔ ان تک وزیر اعظم نریندر مودی کی نیک تمناؤں پہنچائیں۔ اپنے لوگوں اور خطے کے فائدے کے لیے ہندوستان مالدیپ کے تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔"

مالے/نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کے روز مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستانی فوجیوں کا دوسرا جتھہ بھی ملک سے روانہ : صدرمالدیپ
رکل پریت سنگھ نے ’فلم آئی لو یو‘ کے ایک سین کیلئے 14 گھنٹے پانی میں گزارے
فوجی عملہ کی جگہ لینے ہندوستانی سیویلین ٹیم مالدیپ پہنچ گئی
سنی لیون فیملی کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں

ڈاکٹر جے شنکر نے مالدیپ کے وزیر دفاع غسان مامون، اقتصادی ترقی اور تجارت کے وزیر محمد سعید اور وزیر خزانہ محمد شفیق سے بھی بات چیت کی۔ مالدیپ کے وزیر خارجہ موسی ضمیر نے آج ہونے والی میٹنگ کے دوران ہندوستان کی مدد سے چھ ‘ہائی امپیکٹ کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹس (ایچ آئی سی ڈی پی) کا افتتاح کیا اور مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔

وزیر خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے مل کر فخر محسوس ہوا۔ ان تک وزیر اعظم نریندر مودی کی نیک تمناؤں پہنچائیں۔ اپنے لوگوں اور خطے کے فائدے کے لیے ہندوستان مالدیپ کے تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔”

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا، "وزیر دفاع مامون کے ساتھ بہت اچھی ملاقات رہی۔ ہندوستان-مالدیپ دفاعی اور سیکورٹی تعاون، سمندری سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں ہمارے مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔”

اس سے قبل انہوں نے مالدیپ کے وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر کے ساتھ مالے کے ایک پارک میں مشترکہ طور پر اسٹار فروٹ کا پودا بھی لگایا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا، ’’آج مالے کے لونوزیارائے پارک میں وزیر خارجہ ضمیر اور موسمیاتی تبدیلی، ماحولیات اور توانائی کے وزیر تھوریک ابراہیم کے ساتھ مشترکہ طور پر کارمبولا (اسٹار فروٹ – کمرکھ) کا پودا لگا کر خوشی ہوئی۔ یہ پودا ایک پائیدار مستقبل اور ہندوستان مالدیپ کے درمیان پائیدار تعلقات کے تئیں ہماری وابستگی کی علامت ہے۔

a3w
a3w