ایشیاء

فوجی عملہ کی جگہ لینے ہندوستانی سیویلین ٹیم مالدیپ پہنچ گئی

مالدیپ سے ہندوستانی فوجی عملہ کو ہٹالینے کی 10 مارچ کی ڈیڈلائن سے قبل ایک ہندوستانی سیویلین ٹیم جزائری ملک کے 3 ایوی ایشن پلیٹ فارمس میں ایک کا چارج لینے مالدیپ پہنچ گئی۔ مقامی میڈیا نے چہارشنبہ کے دن یہ اطلاع دی۔ نیوز پورٹل دی مالدیوس جرنل ڈاٹ کام نے مالدیپ

مالے: مالدیپ سے ہندوستانی فوجی عملہ کو ہٹالینے کی 10 مارچ کی ڈیڈلائن سے قبل ایک ہندوستانی سیویلین ٹیم جزائری ملک کے 3 ایوی ایشن پلیٹ فارمس میں ایک کا چارج لینے مالدیپ پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں
ہندوستانی فوجیوں کا دوسرا جتھہ بھی ملک سے روانہ : صدرمالدیپ
سنی لیون فیملی کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں

مقامی میڈیا نے چہارشنبہ کے دن یہ اطلاع دی۔ نیوز پورٹل دی مالدیوس جرنل ڈاٹ کام نے مالدیپ کی وزارت ِ دفاع کے بیان کے حوالہ سے اطلاع دی کہ ایرکرافٹ چلانے اور اس کی دیکھ بھال کے لئے ایک سیویلین ٹیم مالدیپ پہنچ چکی ہے۔

یہ ہندوستانی ٹیم کل رات اڈو پہنچی تاکہ ہینڈاوور / ٹیک اوور کا عمل مکمل کیا جائے۔ دہلی میں 7 فروری کو مالدیپ۔ ہند اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے بعد مالدیپ کی وزارت ِ خارجہ نے کہا تھا کہ ہندوستان‘ مالدیپ میں 3 ایوی ایشن پلیٹ فارمس چلانے والے اس کے فوجی عملہ کو 10 مئی تک تبدیل کردے گا۔

پہلا مرحلہ 10 مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔ 3 ہندوستانی پلیٹ فارمس کو چلانے کے لئے مالدیپ میں 88 ہندوستانی فوجی موجود ہیں۔ یہ لوگ گزشتہ چند سال سے 2 ہیلی کاپٹرس اور ایک ڈورنیر طیارہ کے ذریعہ مالدیپ کے لوگوں کو انسانی اور میڈیکل ایمرجنسی خدمات فراہم کررہے ہیں۔

مالدیپ کے صدر محمد معزو نے جن کا جھکاؤ چین کی طرف ہے‘ 5 فروری کو پارلیمنٹ سے اپنے اولین خطاب میں اعلان کیا تھا کہ ہندوستانی فوجیوں کا پہلا گروپ 10 مارچ سے قبل مالدیپ سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ مابقی ہندوستانی 10 مئی تک چلے جائیں گے۔

a3w
a3w