ایشیاء

ہندوستانی فوجیوں کا دوسرا جتھہ بھی ملک سے روانہ : صدرمالدیپ

صدر محمد معیزو نے بتایا کہ ہندوستانی فوجیوں کا دوسرا جتھہ بھی اس جزیرہ نما ملک سے روانہ ہوچکا ہے جو ہندوستان کی جانب سے مالدیپ کو تحفہ میں دیئے گئے ایک ہیلی کاپٹر کی نگرانی پر مامور تھا۔

مالے: صدر محمد معیزو نے بتایا کہ ہندوستانی فوجیوں کا دوسرا جتھہ بھی اس جزیرہ نما ملک سے روانہ ہوچکا ہے جو ہندوستان کی جانب سے مالدیپ کو تحفہ میں دیئے گئے ایک ہیلی کاپٹر کی نگرانی پر مامور تھا۔

متعلقہ خبریں
فوجی عملہ کی جگہ لینے ہندوستانی سیویلین ٹیم مالدیپ پہنچ گئی
سنی لیون فیملی کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں

چین کے حامی لیڈر معیزو نے زور دے کر کہا کہ مالے میں موجود بیرونی سفیر ان پر حکم نہیں چلاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر اختیارات شہریوں کو حاصل ہیں۔

انہوں نے گزشتہ ماہ الزام لگایا تھا کہ ان کے پیشرو صدر ابراہیم محمد صالح ایک بیرونی سفیر کے احکام پر کام کرتے تھے تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔

معیزو نے جو گزشتہ سال اپنی انتخابی مہم کے دوران مالدیپ سے بیرونی فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے رہے تھے، کہا کہ پہلی ٹیم جاچکی تھی اور اب 9 اپریل کو دوسرے پلیٹ فارم پر موجود فوجیوں کو بھی واپس بلالیا گیا ہے۔

معیزو نے اس ملک سے ہندوستانی فوجیوں کے پہلے گروپ کی واپسی کے لئے 10 مارچ آخری تاریخ مقرر کی تھی۔

a3w
a3w