ونڈے کرکٹ کو کوئی خطرہ نہیں: آئی سی سی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ونڈے کرکٹ پر چھائے خطرات کو مسترد کرتے ہوئے 50 اوورز کے فارمیٹ کو محفوظ قرار دیا ہے۔
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ونڈے کرکٹ پر چھائے خطرات کو مسترد کرتے ہوئے 50 اوورز کے فارمیٹ کو محفوظ قرار دیا ہے۔
آئی سی سی گورننگ باڈی نے ونڈے فارمیٹ کو لاحق خطرات اور غیریقینی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس فارمیٹ کی بقا کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو مناسب سمجھتے ہوئے واضح کیاہے کہ اگلے پانچ برسوں کے فیوچر پلانز میں ونڈے میچوں کی مناسب تعداد رکھی گئی ہے۔
آئی سی سی کے چیف اگزیکٹیو جیف ایلارڈائس نے کہاکہ برمنگھم میں گورننگ باڈی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کھیل کے تینوں فارمیٹس کی ساخت پر تبادلہ خیال کیاگیا جہاں فیوچر ٹورز پروگرام 2023-2027 کو حتمی شکل دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ 2023-2027 میں ونڈے میاچس اچھی خاصی تعداد میں کھیلے جائیں گے، میرے خیال میں اس مرحلے پر کچھ بحث ہورہی ہے، خاص طورپر ونڈے کے بارے میں نہیں بلکہ کیلنڈر کے اندر فارمیٹس کے اختلاط کے بارے میں بہت باتیں کی جارہی ہیں۔
چیف ایگزیکٹیو نے کہاکہ کئی ممالک نے اپنے ایف ٹی پیز میں اب بھی اچھی تعداد میں ونڈے شیڈول کر رہے ہیں لہذا ایف ٹی پی میں، مجھے نہیں لگتاکہ آپ کو ونڈے کی تعداد یا منصوبہ بندی کے مطابق ونڈے کے تناسب میں کوئی خاص تبدیلی نظر آئے گی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی لیگز کی وجہ سے ونڈے کرکٹ غیرمقبول ہوتی جارہی ہے۔ ونڈے کرکٹ کو کوئی خطرہ نہیں: آئی سی سیموجودہ کرکٹرز اور لیجنڈز بھی اس فارمیٹ کے ختم ہونے کے معاملے پر آواز اٹھا رہے ہیں۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کہہ چکے ہیں کہ ونڈے کرکٹ کو ختم کردینا چاہیے جبکہ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کا کہناہے کہ ایک روزہ کرکٹ موت کی طرف جارہی ہے۔