تلنگانہ

وویکا نندا ریڈی قتل کیس، اصل ملزم گنگی ریڈی کی ضمانت منسوخ

تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز اے پی کے سابق وزیر وائی ایس وویکا نندا ریڈی قتل کیس کے کلیدی ملزم ایرا گنگی ریڈی کی ضمانت منسوخ کردی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز اے پی کے سابق وزیر وائی ایس وویکا نندا ریڈی قتل کیس کے کلیدی ملزم ایرا گنگی ریڈی کی ضمانت منسوخ کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
وویکا نندا ریڈی قتل کیس: اصل ملزم کی سی بی آئی عدالت میں خودسپردگی
یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس
ہائی کورٹ سے ریونت ریڈی کو راحت
بی آر ایس رکن اسمبلی جی سنیتا مہندر ریڈی کو 10 ہزار کا جرمانہ

عدالت نے ملزم گنگی ریڈی کو حکم دیا ہے کہ وہ 5مئی سے قبل خود کو سی بی آئی کے حوالہ کردیں۔ عدالت نے واضح کردیا کہ اگر ملزم خودسپردگی میں ناکام رہتا ہے تو سی بی آئی اسے گرفتار کرسکتی ہے۔

فیصلہ میں کہا کہ چونکہ سی بی آئی 30جون سے قبل اس کی سماعت مکمل کرنی ہے وہ یکم جولائی کو1.50 لاکھ روپے کے شخصی مچلکہ پر گنگی ریڈی کو ضمانت پر رہا کرسکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے حالیہ دنوں سی بی آئی کو اس کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کی 30 جون تک مہلت دی ہے۔

سی بی آئی نے گنگی ریڈی کی ضمانت اس لئے منسوخ کرنے پر زور دیا تھا کہ ریڈی، اس سنسنی خیز قتل کا اصل ملزم ہے اور وہ اس کیس کے گواہوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرسکتا ہے۔

a3w
a3w