حیدرآباد

ووٹر لسٹ میں تضادات کی شکایتوں کی انکوائری کریں۔ چیف الیکٹورل آفیسر کی ہدایت

چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ (سی ای او) وکاس راج نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرس (ڈی ای اوز) کو ہدایت دی کہ وہ جی ایچ ایم سی میں 4 اسمبلی حلقوں میں ووٹر لسٹ میں مبینہ تضادات سے متعلق وصول ہونے والی شکایات کی فوری توثیق کریں۔

حیدرآباد: چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ (سی ای او) وکاس راج نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرس (ڈی ای اوز) کو ہدایت دی کہ وہ جی ایچ ایم سی میں 4 اسمبلی حلقوں میں ووٹر لسٹ میں مبینہ تضادات سے متعلق وصول ہونے والی شکایات کی فوری توثیق کریں۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ
ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج، خصوصی مہم کا آغاز
آخری تاریخ کے بعد ووٹرلسٹ میں اندراج نہیں ہوگا: رونالڈ راس
سدرشن ریڈی، چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ مقرر

انہوں نے ان عہدیداروں سے کہا کہ وہ موصولہ شکایتوں کی ہر پہلو سے تفصیلی توثیق کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور اصلاحی مساعی انجام دیں اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ سی ای او نے شہر کے حلقہ جات اسمبلی بہادر پورہ‘ گوشہ محل‘ نامپلی اور شیر لنگم پلی سے موصولہ شکایتوں کا جائزہ لینے ایک وسیع تر اجلاس طلب کیا۔

اس اجلاس میں حیدرآباد اور رنگاریڈی اضلاع کے کلکٹرس الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرس (ای آر اوز) اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرس (اے ای آر اوز) اور ان حلقوں کے انکوائری آفیسرس شریک تھے۔ جس تمام متعلقہ ریکارڈ کی تفصیلی توثیق کی گئی۔

چیف الیکٹورل نے تمام ڈی ای اوز‘ ای آر آوز‘ اے ای آر اوز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس بھی کی اور ان عہدیداروں سے جاری خصوصی سمری ریویژن (ایس ایس آر) پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے تمام اضلاع سے کہا کہ وہ ووٹر لسٹ میں 18 سے 19 سال عمر کے نوجوانوں‘ اس عمر کے صنفی گروپ کے اندراج‘ معذورین کی نشاندہی کرنے اور خواجہ سراؤں اور سیکس ورکرس کے صد فیصد ناموں کے اندراج پر توجہ مرکوز کریں۔

سی ای او آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے تمام ڈی ای اوز‘ اے آر اوز اور اے ای آر اوز کو ہدایت دی کہ 18 سے 19 سال عمر کے نوجوانوں کو ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج کرانے کی ترغیب دینے کے لئے مختلف طریقہ کار اپنائیں اور اس سلسلہ میں خصوصی مہم شروع کریں۔

چیف الیکٹورل آفیسر نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرس پر زور دیا کہ وہ رائے دہندوں کی شراکت داری کو بہتر بنانے اور مجوزہ اسمبلی انتخابات میں رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کے لئے مساعی انجام دیں۔

چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے ڈی ای اوز کو ہدایت دی کہ دفتر سی ای او اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے موصولہ شکایات پر فوری توجہ دیتے ہوئے ان شکایتوں کا ازالہ کریں اور بغیر کسی تاخیر کے حقائق پر مبنی رپورٹ دفتر سی ای او کو روانہ کریں۔

انہوں نے تمام ڈی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ الیکشن سے مربوط تمام شکایتوں کا جائزہ لینے اور ان کی یکسوئی کے لئے علحدہ ٹیمیں تشکیل دیں۔ اس خصوصی جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل سی ای او لوکیش کمار‘ جائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر سرفراز احمد اور دیگر شریک تھے۔

a3w
a3w