حیدرآباد
ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج، خصوصی مہم کا آغاز
حیدر آباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈروز نے کہا ہے کہ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج اور تنقیح کے لئے 2 اور 3 / ستمبر کو خصوصی مہم چلائی جائے گی۔
حیدر آباد: حیدر آباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈروز نے کہا ہے کہ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج اور تنقیح کے لئے 2 اور 3 / ستمبر کو خصوصی مہم چلائی جائے گی۔
اس دوران 18 سال عمر کے شہری ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یکم / اکتوبر کو 18 سال عمر کی تکمیل کرنے والے شہری بھی اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 21 / اگست کو فہرست رائے دہندگان کا مسودہ شائع کردیا گیا ہے۔
رائے دہندگان اپنے نام متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں یا ویب سائٹ پر جانچ کرسکتے ہیں۔ جن کے نام فہرست میں نہیں وہ فارم 6 اور دیگر اُمور کیلئے فارم 7 اور 8 کے ذریعہ 19 / ستمبر تک اپنے نام درج کرواسکتے ہیں۔
رائے دہندگان اپنے نام الیکشن کمیشن کے ویب سائٹhttps//voters.eci.gov.inیا voter help line پر جانچ کرسکتے ہیں۔