ٹم ساوتھی نے دھونی کے چھکوں کا ریکارڈ توڑدیا
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے تیز بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے ایم ایس دھونی کا ٹسٹ سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے تیز بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔
دوسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ساؤتھی نے 49 گیندوں پر 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔ اس شاندار کارکردگی کے باعث انہوں نے ایک خاص کامیابی حاصل کی۔ ساؤتھی نے سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
دھونی کے علاوہ انہوں نے انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کو بھی پیچھے چھوڑ دیاہے۔ دوسرا ٹسٹ میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے دھونی‘ انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ میتھیو ہیڈن اور اینڈریو فلنٹوف کی برابری کرلی ہے۔
واضح رہے کہ ایم ایس دھونی نے ٹسٹ کرکٹ میں 144 اننگز میں 78 چھکے لگائے تھے جبکہ ٹم ساؤتھی نے 82 چھکے لگائے تھے۔ ٹم ساؤتھی ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
اگرچہ اس اننگز سے پہلے وہ 15ویں نمبر پر بیٹھے تھے لیکن 6 چھکے لگانے کے بعد وہ 11ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ اگر ساؤتھی دوسری اننگز میں بھی چھکا لگاتے ہیں تو وہ ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔ ٹم ساؤتھی نے انگلینڈ کے بولرس کی سخت خبر لی اور کیوی ٹیم کی اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نے اسی پچ پر انگلینڈ کی باؤلنگ لائن اپ کو چیرنے کا کام کیا۔ تاہم پھر بھی کپتان کی یہ طوفانی اننگز نیوزی لینڈ کو فالو آن سے نہ روک سکی۔ اس میچ میں کیوی ٹیم کو مسلسل دوسری بار بیٹنگ کرنی پڑی۔