ٹی ڈی پی کی جانب سے مہلوکین کو فی کس25لاکھ معاوضہ
تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے 8 افراد جوپارٹی لیڈر نائیڈو کے روڈ شو کے دوران بھگدڑ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ کے قریب ترین رشتہ داروں کو فی کس24 لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا۔

امراوتی: تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے 8 افراد جوپارٹی لیڈر نائیڈو کے روڈ شو کے دوران بھگدڑ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ کے قریب ترین رشتہ داروں کو فی کس24 لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا۔
ٹی ڈی پی نے ابتدامیں مہلوکین کے ہر ایک خاندان کو 10لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا مگر پارٹی نے آج معاوضہ میں فی کس15لاکھ روپے اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔
پارٹی کے 11قائدین نے مہلوکین کے ورثا کو فی کس9لاکھ روپے کی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ضلع نیلور کے کندوکور ٹاؤن میں کل شب پارٹی سربراہ کے روڈ شو کے دوران بھگدڑ سے جہاں 2خواتین کے بشمول8 افراد ہلاک ہوئے تھے وہیں 5 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ دریں اثنا چندرا بابو نائیڈؤ نے جمعرات کے روز مہلوکین کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور انہیں پرسہ دیا اور کہا کہ پارٹی، آپ لوگوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔
انہوں نے ورثا میں پارٹی کی طرف سے ایکس گریشیاء رقم کے چیکس حوالے کئے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز بھگدڑ واقعہ میں 8 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کااظہار کیا۔
انہوں نے مہلوکین کے ورثا کو فی کس 2لاکھ روپے ایکس گریشیا اور زخمیوں کو فی کس50ہزار روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق بھگدڑ واقعہ میں زخمی ایک اور شخص کل رات دوران علاج چل بسا۔ اس طرح مہلوکین کی تعداد بڑھ کر8ہوگئی۔