ناگر جنا ساگر میں 3 افراد غرق
4گھنٹوں کے سرچ آپریشن ک ے بعد لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ ان تینوں کی شناخت39 سالہ ناگر اجو،26 سالہ یوچندرا کانت اور25 سالہ واکاس پتی کے طور پر کی گئی، تینوں، حیدرآباد کے متوطن بتائے گئے ہیں۔
حیدرآباد: ضلع نلگنڈہ کے ناگر جناساگر میں تین افراد غرق ہوگئے۔ یہ تینوں نہانے کیلئے ساگر گئے ہوئے تھے۔ بچاؤ کارکنوں نے جمعرات کی شام لاشوں کو باہر نکالا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اپنے رشتہ دار کے گھر ناگر جنا ساگر آئے ہوئے تھے۔
اگلے دن، یہ افراد ناگر جنا ساگر پروجیکٹ روانہ ہوئے تاکہ ناگراجو کے فرزند کی اپایانا تقریب کے انتظامات کرسکیں۔ جو شیڈول کے مطابق جمعہ کو مقرر کی تھی۔ہائیڈل پاور اسٹیشن سے پانی چھوڑا گیا جس کے دھارے (بہاؤ) میں یہ تینوں بہہ گئے۔ ان کے رشتہ دار جو کنارے پر بیٹھے ہوئے تھے۔ چلانے لگے۔
پولیس اور مقامی ماہی گیروں نے بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ 4گھنٹوں کے سرچ آپریشن ک ے بعد لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ ان تینوں کی شناخت39 سالہ ناگر اجو،26 سالہ یوچندرا کانت اور25 سالہ واکاس پتی کے طور پر کی گئی، تینوں، حیدرآباد کے متوطن بتائے گئے ہیں۔