حیدرآباد
ٹرینڈنگ

ویڈیو: اویسی ہے لاپتہ جب سے آئی ہے مادھوی لتا، انوراگ ٹھاکر کا حیدرآباد میں روڈ شو

انوراگ سنگھ ٹھاکرنے کہا کہ ’’اویسی ہے لاپتہ، جب سے آئی ہے مادھوی لتا‘‘۔حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا کے روڈ شو میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے چہارشنبہ کے روز حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب سے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا میدان میں اتری ہے تب سے ایم آئی ایم لیڈر لاپتہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

مرکزی وزیر نے یہ بیان حیدرآباد میں پارٹی امیدوار مادھوی لتا کا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے ایک روڈ شو میں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’اویسی ہے لاپتہ، جب سے آئی ہے مادھوی لتا‘‘۔حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا کے روڈ شو میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے ہر کونے میں مادھوی لتا کے لئے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے باشندے گزشتہ 40 سالوں کے ’’جنگل راج‘‘ سے خود کو آزاد کرانے کے لئے بے چین ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ حیدرآباد میں ’’کمل‘‘ نہ صرف کھلے گا بلکہ یہاں پھلے پھولے گا بھی۔ کمل بی جے پی کا انتخابی نشان ہے۔ 

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ دنیا میں بہت سے ممالک جنگ میں ہیں اور ہر ملک کو کسی بھی صورت حال میں مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم مودی کے گزشتہ 10 سال کے دور حکومت میں ہمارا ملک طاقتور اور خوشحال ہوا ہے، وہیں دوسری طرف راہول گاندھی ملک کو کمزور کرنے کی بات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ انوراگ ٹھاکر وہی مرکزی وزیر ہیں جنہوں نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی تھیں۔ انہوں نے دیش کے غداروں کو گولی مارو۔۔۔۔۔۔۔۔ کا بھی نعرہ لگایا تھا۔ یہ آدمی ہماچل پردیش سے تعلق رکھتا ہے جہاں گذشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

a3w
a3w