سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ
پاکستان میں 1200 سالہ قدیم مندر کی ہندوؤں کیلئے کشادگی
1200 سالہ قدیم مندر کے تعلق سے عیسائیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا لیکن آخرکار قانونی لڑائی کے بعد اس سلسلہ میں کامیابی حاصل کرلی گئی ہے۔

لاہور: ایک قدیم ہندو مندر کی پاکستان کے صوبہ پنجاب میں رسمی طورپر کشادگی عمل میں آئی ہے۔ 1200 سالہ قدیم مندر کے تعلق سے عیسائیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا لیکن آخرکار قانونی لڑائی کے بعد اس سلسلہ میں کامیابی حاصل کرلی گئی ہے۔
ایک وفاقی ادارہ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ غیرقانونی طورپر عیسائی خاندان کے قبضہ سے یہ مندر حاصل کرلیا گیا ہے اور عوام کے لئے رسمی طورپر اسے کھول دیا گیا ہے۔
عیسائی فیملی کی جانب سے اس پر قبضہ کرلیا گیا تھا لیکن حکام نے اس سلسلہ میں قانونی لڑائی کے بعد عیسائیوں سے یہ مندر حاصل کرلیا۔
ایک وفاقی ادارہ نے یہ بات بتائی جو کہ پاکستان میں اقلیتوں کے عبادت کے مقام کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ گزشتہ ماہ والمیکی مندر کا قبضہ حاصل کرلیا گیا جوکہ مشہور انارکلی بازار لاہور میں واقع ہے۔