سوشیل میڈیا

لڑکے کو برہنہ حالت میں پوجا کیلئے مجبور کیا گیا، ویڈیو وائرل

لڑکے کو ہبالی شہر کے لاج لے گئے اور اس سے برہنہ حالت میں بھگوان کی پوجا کروائی۔ ملزمین کی شناخت شرنپا، وروپنا گوڑا اور شرنپا تلوار کی حیثیت سے کی گئی جنہوں نے اس پورے معاملے کی فلمبند کی بعد ازاں ویڈیوز اپ لوڈ کردیے۔

کپل: کرناٹک پولیس نے 16سالہ لڑکے کو بغیر کپڑوں کے لیے پوجا کے لیے مجبور کرنے پر تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ مبینہ ملزمین نے اس حرکت کا ویڈیو بھی بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دیا جو وائرل ہوگیا۔ کپل دیہی پولیس نے کیس درج کرلیا اور معاملے کی تحقیقات کررہی ہے جو کافی تاخیر کے بعد منظرعام پر آیا۔

پولیس کے مطابق تین ملزمین نے لڑکے کو قائل کیا تھا کہ اگر وہ برہنہ حالت میں بھگوان کی پوجا کرے گا تو اس کا باپ تمام قرضوں سے پاک ہوجائے گا۔ ملزمین نے لڑکے سے کہا کہ اگر وہ چاہتا ہے کہ اس کے باپ کے قرض ادا ہوجائیں تو اسے یہ کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے اسے تیقن دیا کہ برہنہ حالت میں پوجا کے فوری بعد اس کے خاندان کو پیسے ملیں گے۔

بعد ازاں وہ لڑکے کو ہبالی شہر کے لاج لے گئے اور اس سے برہنہ حالت میں بھگوان کی پوجا کروائی۔ ملزمین کی شناخت شرنپا، وروپنا گوڑا اور شرنپا تلوار کی حیثیت سے کی گئی جنہوں نے اس پورے معاملے کی فلمبند کی بعد ازاں ویڈیوز اپ لوڈ کردیے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

ان ویڈیوز کے تعلق سے علم ہونے پر لڑکے نے اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ بعد ازاں والدین نے ملزمین کے خلاف کیس درج کرلیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔