مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

مصری کامیڈین نے اسرائیلی پرہ پیگنڈے کا پردہ چاک کردیا

باسم یوسف کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ پربمباری کی منطق کیا ہے؟ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ بمباری کرنے سے وہ محفوظ رہے گا؟ اسرائیلی جارحیت اور تیل کی کمی کے باعث غزہ کے 14 اسپتال بند ہو گئے ہیں۔

قاہرہ: مصری کامیڈین باسم یوسف نے برطانوی میڈیا پر اسرائیلی پراپیگنڈے کا پردہ چاک کردیا۔ اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل دنیا کی واحد فوجی قوت ہے، جو شہریوں کو بمباری سے پہلے خبردار کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہم ہربار وہی غلطی دہراتے ہیں:گواسکر

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری کامیڈین باسم یوسف نے کہا کہ اگر روسی افواج بھی اسی طرح یوکرین پر بمباری سے پہلے متنبہ کردیں تو پھر ہم سب پوتن سے خوش رہیں گے۔

باسم یوسف کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ پربمباری کی منطق کیا ہے؟ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ بمباری کرنے سے وہ محفوظ رہے گا؟ اسرائیلی جارحیت اور تیل کی کمی کے باعث غزہ کے 14 اسپتال بند ہو گئے ہیں۔ جو اسپتال زخمیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

غزہ میں ایک بڑے اسپتال کو ایک گھنٹہ جنریٹر چلا کر اور پھر ایک گھنٹہ بند کر کے چلایا جا رہا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسپتالوں کو خالی کرنے کی دھمکی دی ہے اسرائیلی فوج نے الشفاء سمیت 24 اسپتالوں کو خالی کرنے کا کہا ہے۔

اقوام متحدہ نے غزہ کے لوگوں کیلیے پانی کی کمی سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے بعد غزہ کیلئے پانی زندگی اور موت کا معاملہ بن گیا ہے۔

a3w
a3w