دہلی

پرواز سے قبل ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار

چینائی جانے والی انڈیگو پرواز سے قبل ایک مسافر نے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں مسافروں میں سنسنی پھیل گئی۔

نئی دہلی: چینائی جانے والی انڈیگو پرواز سے قبل ایک مسافر نے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں مسافروں میں سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
دبئی۔ ممبئی فلائٹ میں حالت نشے میں گالی گلوج، دو افراد گرفتار
انڈیگو پرواز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار

یہ واقعہ آج علی الصبح پیش آیا جب طیارہ دہلی سے چینائی پرواز کرنے تیار تھا۔ چینائی آمد پر مسافر منی کندن کو سنٹرل انڈسٹریل فورس (سی آئی ایس ایف) کے حوالے کیا گیا۔ انڈیگو کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مصرحہ کارروائی طریقہ کار کے تحت طیارہ عملہ مسافر کو بے قابو شخص قرار دے کر چینائی آمد پر مقامی حکام کے حوالے کیا۔

تاہم دورانِ پرواز کسی بھی وقت پرواز کی سلامتی اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور کہا کہ مسافروں کو پیش آئی پریشانی کے لیے وہ معذرت خواہ ہے۔

a3w
a3w