حیدرآباد

چیف منسٹر نے اسمبلی کی قدیم عمارت کا معائنہ کیا

چیف منسٹراے ریونت ریڈی نے آج ایوان اسمبلی کی قدیم عمارت کا معائنہ کیا۔ اس قدیم عمارت میں بہت جلدقانون سازکونسل کو جوبلی ہال سے منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹراے ریونت ریڈی نے آج ایوان اسمبلی کی قدیم عمارت کا معائنہ کیا۔ اس قدیم عمارت میں بہت جلدقانون سازکونسل کو جوبلی ہال سے منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

اسمبلی کی قدیم عمارت موجودہ نئی عمارت سے متصل ہے۔ قانون سازکونسل کوقدیم عمارت میں منتقل کئے جانے سے وزراء‘ارکان اور عہدیداروں کوسہولت ہوگی۔

چنانچہ وزیر عمارات وشواراع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے عہدہ کاجائزہ حاصل کرنے کے بعد ہی کہاتھا کہ قانون سازکونسل کوموجودہ جوبلی ہال سے دوسری عمارت میں منتقل کیا جائے گا

جبکہ جوبلی ہال کوسابق کی طرح سرکاری تقاریب بالخصوص کلکٹر وسپرٹنڈنٹ پولیس کے اجلاس کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

a3w
a3w