دہلی

پونچھ دہشت گرد حملہ کی مذمت: اسد الدین اویسی

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کشمیر کے پونچھ میں دہشت گرد حملہ کی جس میں 5فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا،شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس کو بزدلانہ حرکت قرار دیا۔

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کشمیر کے پونچھ میں دہشت گرد حملہ کی جس میں 5فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا،شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس کو بزدلانہ حرکت قرار دیا۔

جمعرات کی شب ٹوئٹ کرتے ہوئے حیدرآباد کے رکن لوک سبھا نے اُن فوجیوں کے افراد خاندان سے دلی ہمدردی،تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں کے دہشت گرد حملہ میں شہید 5بہادر جوانوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ انہیں قوی امیدہے کہ زخمی ایک سپاہی، جلد صحت یاب ہوگا۔ انہوں نے اس حملہ کو بزدلانہ اور قابل مذمت قرار دیا۔

a3w
a3w