سوشیل میڈیاقومی

550 کی چیز صرف 50 میں! غیر ملکی نے ممی اسٹائل دکھا کر دکاندار کو حیران کر دیا (ویڈیو)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک غیر ملکی نوجوان ایک بیاگ خریدنے دکان پر پہنچتا ہے۔ جیسے ہی وہ بیاگ پسند کرتا ہے، دکاندار اس کی قیمت 550 روپے بتاتا ہے۔ لیکن یہ قیمت سنتے ہی غیر ملکی کا ردعمل ایسا ہوتا ہے جیسے اس پر بجلی گر گئی ہو۔

نئی دهلی: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک دلچسپ ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے، جس میں ایک غیر ملکی سیاح ہندوستانی بازار میں مکمل دیسی انداز میں قیمت كم کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں کو نہ صرف حیرت ہوتی ہے بلکہ اپنی "ممی” بھی یاد آ جاتی ہیں، جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بازار میں ایسی مہارت سے بھاؤ تاؤ کرتی ہیں کہ دکاندار کو ہار ماننی ہی پڑتی ہے۔

Also Read: Telangana Weather Update July 2: Hyderabad on High Alert; "Dramatic” Weather Shift to Bring Heavy Rains, Flood Risk

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک غیر ملکی نوجوان ایک بیاگ خریدنے دکان پر پہنچتا ہے۔ جیسے ہی وہ بیاگ پسند کرتا ہے، دکاندار اس کی قیمت 550 روپے بتاتا ہے۔ لیکن یہ قیمت سنتے ہی غیر ملکی کا ردعمل ایسا ہوتا ہے جیسے اس پر بجلی گر گئی ہو۔ وہ فوراً انکار کرتے ہوئے کہتا ہے:
"نو، نو… ٹو مچ!”

دکاندار بھی فوراً ریٹ گھٹانا شروع کر دیتا ہے:
550 سے 500، پھر 400، پھر اچانک 200، اور جب تب بھی بات نہ بنے تو بالآخر وہ 50 روپے پر آ جاتا ہے۔

یہ سب کچھ صرف 74 سکنڈ کے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے، لیکن اس دوران جو ایکسپریشنز، انداز اور قیمت پر بحث کا اسٹائل نظر آتا ہے، وہ دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کرتا ہے۔

لوگ اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ غیر ملکی تو ایک دم "ہندوستانی ممی” نکلا!
ایک صارف نے لکھا:

"اس نے تو بالکل ممی جیسا مولا بھاؤ کیا، جو 500 والے کو 50 پر لے آتی ہیں۔”

دوسرا کہتا ہے:

"غیر ملکی سمجھ کر اسے بے وقوف بنانے چلے تھے، مگر الٹا وہ بندہ ہی ان کا ماسٹر نکلا۔”

تیسرا مزاحیہ انداز میں لکھتا ہے:

"دکاندار اسٹائل مارنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن غیر ملکی نے تو پوری کلاس لے لی!”